موڈبیدری 11؍اکتوبر (ایس او نیوز) کنداپور کے کاٹبیلتھور نامی مقام پر رہنے والے فرانسس رچرڈ ریبیلو(48سال) نے گنیش کمارپجاری، کھیم جی پاٹل اور اس کی بیوی تناجہ بھٹکل پرالزام لگایا ہے کہ ان تینوں نے مل کر کمپنی میں پارٹنر شپ کے نام پر اس کو 20لاکھ روپے کا دھوکہ دیا ہے۔
فی الحال سعودی عربیہ میں بر سرروزگار فرانسس نے پولیس کے پاس درج کی گئی اپنی شکایت میں کہا ہےکہ ہوسانگر کے رہنے والے گنیش پجاری کے ساتھ اس کی شناسائی ہوگئی تھی۔گنیش نے اس کو یہ باور کرایا کہ ٹمکور و میں موجود کھیم جی پاٹل کی واٹر ٹینک فیکٹری کا اصل مالک وہ خود ہے۔اس نے فرانسس سے درخواست کی کہ وہ اس فیکٹری میں پارٹنرشپ لے ۔ فرانسس نےدسمبر 2016 میں اس آفر کو قبول کرتے ہوئے ایک اگریمنٹ کرلیااور تین مرحلوں میں 20 لاکھ روپے ادا بھی کردئے۔ کچھ عرصے بعد فرانسس کو پتہ چلا کہ وہ فیکٹری گنیش پجاری کی نہیں ہے بلکہ کھیم جی پاٹل کی ہی ہے۔جب فرانسس نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو گنیش پجاری نےستمبر 2017 میں 14,25,000روپے واپس لوٹانے کا وعدہ کرتے ہوئے ایک اگریمنٹ کیا تھا۔ لیکن تاحال اس نے کوئی رقم واپس نہیں لوٹائی ہے۔
کنداپور پولیس نے گنیش کمار ، کھیم جی پاٹل اور تناجہ کے خلاف کیس رجسٹر کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔